24 دسمبر 2011 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے حضرت عیسی ع کے یوم ولادت کی مناسبت سے ایران کی عیسائي برادری کو مبارکباد پیش کی ہے۔

ابنا: علی لاریجانی کے کل نشر ہونے والے اس پیغام میں آیا ہے کہ حضرت عیسی ع تمام انبیاۓ کرام ع کی طرح توحید ، عدل و انصاف اور محبت کا پیغام لے کر آۓ تھے۔ علی لاریجانی نے بہت سے انسانی سماجوں کی موجودہ مشکلات کا سبب انبیاۓ کرام کی تعلیمات سے دوری کو قرار دیا اور تاکیدکی کہ کئی صدیاں گزر جانے کے باوجود آج بھی انسانیت کو ان تعلیمات کی ضرورت ہے۔

علی لاریجانی نے خطے اور دنیا میں موجودہ اسلامی بیداری کو انبیاۓ کرام کی کاوشوں کی برکت قرار دیا اور کہا کہ آج اقوام بیدار ہوچکی ہیں اور وہ عدل ، آزادی ، ترقی و پشرفت ، سلامتی تک رسائی کے لۓ تسلط کے نظام کے خلاف اٹھ کھڑی ہوئي ہیں ۔....... /169